کورونا کا نیا ویرینئٹ عالمی معیشتوں کیلئے تباہ کن ہوگا،گیتا گوپی ناتھ

مرض کی نئی لہر نے مہنگائی کی مسلسل بلند سطح سے عالمی معیشت پر موجودہ دباؤ میں اضافہ کرنے کا خطرہ پیدا کر دیا ہے

حالیہ کوعالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف  کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر(اول ) کا عہدہ سنبھالنے والی  بھارتی نژاد گیتا گوپی ناتھ  کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ  اومی کرون کو عالمی معیشت کےلئے تباہ کن قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ  اومی کرون کے باعث عالمی معیشتوں پر 5.3 بلین کا نقصان ہوسکتا ہے۔

گیتا گوپی  ناتھ نے کہا ہےکہ وبائی مرض کی ایک نئی لہر نے مہنگائی کی مسلسل بلند سطح سے عالمی معیشت پر موجودہ دباؤ میں اضافہ کرنے کا خطرہ پیدا کر دیا ہے۔ اومی کرون کے باعث عالمی معیشتوں پر 5.3 بلین کا نقصان ہوسکتا ہے یہ نقصان  کورونا وائرس کے باعث ہونے والے عالمی نقصان  12.5 ٹریلین ڈالر کے علاوہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی نژاد گیتا گوپی ناتھ آئی ایم ایف  کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (اول ) تعینات

مہنگائی کم ہوجائے گی، بس قوم نے گھبرانا نہیں ہے، شوکت ترین

انھوں نے کہا کہ  ایک ہفتے قبل صرف جنوبی افریقہ اور ہانگ کانگ میں کورونا وائرس کی اس نئی قسم  کے حوالے سے اطلاعات  تھیں تاہم اقوام متحدہ کے  عالمی ادارہ صحت  نے مزید 57 ممالک  میں اس نئے ویرینئٹ کی تصدیق کی ہے ۔

انھوں نے آگاہ کیا کہ عالمی سطح پر افراط زر کا دباؤ بڑھ رہا ہے جس کےباعث  مرکزی بینک سود کی شرح کم نہیں رکھ سکتا۔

واضح رہے کہ   بھارتی نژاد گیتا گوپی ناتھ کوعالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف  کا ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر(اول ) تعینات کردیا گیا ہے ۔وہ آئندہ برس کے آغاز میں   جیوفری ایکاموتو کی سبکدوشی پر عہدے کا چارج سنبھالیں گی۔ گیتا گوپی ناتھ اس وقت آئی ایم ایف کی چیف اکانومسٹ کی حیثیت فرائض انجام دے رہی ہیں ۔انہیں جنوری 2022 میں ہارورڈ یونیورسٹی میں اپنی تدریسی ذمے داریاں سنبھالنے واپس جانا تھا تاہم اب انہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ بطور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (اول ) کے طور پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر