پاکستان دورے پر آئی ویسٹ انڈیز ٹیم کے تین کرکٹرز کورونا وائرس کا شکار
کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹیو جانی گریو کا کہنا ہے ساتھی کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے باوجود ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔
کراچی: ویسٹ انڈیز کے تین کرکٹرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ اگلے ہفتے سے پاکستان میں شروع ہونے والی محدود اوورز کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) نے ہفتے کے روز کہا کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر شیلڈن کوٹریل اور آل راؤنڈرز روسٹن چیس اور کائل میئرز کا کراچی میں ٹیسٹ مثبت آیا ہے اس لیے انہیں دس (10) دن کے لیے قرنطینہ کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نااہلی، گول کیپرز کو بنگلہ دیش کے ویزے نہ ملے
پہلی مرتبہ پاکستان نے ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں میڈل جیت لیا
کورونا وائرس سے متاثرہ تینوں کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل تھے جبکہ روسٹن چیس کو بھی کراچی میں ہونے والے تین میچز پر مشتمل وے ڈے سیریز کے لیے منتخب کیا گیا تھا جو تین ٹی ٹوئنٹی کے بعد کھیلے جاتے ہیں۔
Chase, Cottrell and Mayers unavailable for T20I Series in Pakistan after COVID-19 positive tests | Read More: https://t.co/bYHZ27FrrL
— Windies Cricket (@windiescricket) December 11, 2021
ویسٹ انڈیز کے عملے کے ایک نان کوچنگ رکن کا بھی ٹیسٹ مثبت آیا۔ سی ڈبلیو آئی نے کہا کہ ٹورنگ پارٹی کے چاروں ممبران کو مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی تھی تاہم ظاہر ہونے والی علامات زیادہ خطرناک نہیں ہیں۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹیو جانی گریو نے کہا کہ باقی گروپ کے ارکان کا ٹیسٹ منفی آیا ہے جو پاکستان کو دورہ کررہے ہیں۔ "کرکٹ ٹور سے کوویڈ 19 انفیکشن کے خطرے کو مکمل طور پر ختم کرنا ناممکن ہے، اس حقیقت کے باوجود کہ ہمارے بہت سے کھلاڑی (کیریبین پریمیئر لیگ) سے پہلے سے تقریباً مسلسل بائیو سیکیور بلز میں رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ "ہمارے اسکواڈ میں شامل تین کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہماری ٹیم کی تیاریوں کے لیے کو بری طرح متاثر کرے گا، لیکن باقی اسکواڈ کا حوصلہ بلند ہے۔ اور پیر کو اپنے پہلے میچ سے پہلے آج ٹریننگ شروع کریں گے۔”
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کل یعنی پیر سے کراچی میں شروع ہورہی ہے۔
محدود اوورز کے ویسٹ انڈیز اسکواڈ کو پہلے ہی ایک دھچکا لگا تھا جب کپتان کیرون پولارڈ گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات میں T20 ورلڈ کپ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو گئے تھے۔









