چیئرمین پیپلز پارٹی نے پنجاب میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کی 180 وکٹیں گرا دیں
بلاول بھٹو زرداری کا کہناہے کہ ماضی میں پی پی پی کا جھنڈا لہرانے والے اور جئے بھٹو کا نعرہ لگانے والوں کو اپنے ساتھ ملائیں گے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مسلم لیگ (ن) کے گڑھ لاہور میں کامیاب تیز اندازی کے بعد واپس سندھ پہنچ گئے ہیں۔ ان کے دورے کے دوران مسلم لیگ ن ، پی ٹی آئی ، جمعیت علمائے پاکستان اور ق لیگ کے 180 عہدیداران اور کارکنان نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی میں شامل ہونے والے مختلف برادریوں کے افراد اور ماضی میں آزاد حیثیت میں سیاست کرنے والوں نے بھی ملاقات کی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی سے پی ٹی آئی، ن لیگ اور آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے سابق کونسلروں اور سابق سیاسی عہدیداروں نے بھی ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیے
سندھ بلدیاتی ترمیمی بل کی منظوری: سیاسی جماعتوں سمیت تاجر برادری بھی مخالف
زرنش خان اور میقال ذوالفقار کی ایک ساتھ تصاویر، کیا چل رہا ہے؟
بلاول بھٹو زرداری کو مختلف سیاسی جماعتوں کے 180 سے زائد افراد کو مبارک باد پی پی میں شمولیت پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ماضی میں جس گھر پر پی پی پی کا پرچم لہرایا، اس پرچم کو دوبارہ اس گھر پر لہرائیں گے، جس نے کبھی بھی جئے بھٹو کا نعرہ لگایا، اس کو اپنے ساتھ ملائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ ہمارے لیے اتنے ہی معنی رکھتا ہے کہ جتنا 70 کی دہائی میں اہم تھا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد لاہور میں رکھی گئی، پنجاب کے اس دل شہرِ لاہور کو ہم نے جیتنا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے ماضی میں پنجاب کے عوام کو روزگار دیا، رہائشی اسکیموں کے ذریعے گھر دئیے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کسی سے ذاتی لڑائی نہیں، ہمارا مسئلہ عوام کے بنیادی حقوق ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی حکومت کرنے کے لئے نہیں بلکہ عوامی خدمت کے لئے سیاست کرتی ہے، جب میں پنجاب کی ہر تحصیل میں پہنچوں گا تو سیاسی حریفوں کو پتہ لگ جائے گا کہ سیاست تو پاکستان پیپلزپارٹی کرتی ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی ٹی آئی سے پی پی پی میں شامل ہونے والے علاؤالدین بہادری، مسز شہزادی، سید افراز عباس نقوی، حافظ ذیشان، نبیل کاظمی، خلیل کامران، حاجی شکیل ، شبنم سیال، ٹونی شاہ، سلمان ارشد، امتیاز قریشی، انوار خان، خرم پرویز، رانا واصف، تنویر قریشی ، غلام سرور، نعمان سرور، جعفر اقبال، ذیشان قادری، مشہد علی قادری، سرفراز علی قادری، عدنان جعفری، علی عطاری ، چوہدری شہزاد گجر، عاصم بٹ، سعید حسین ننھا، محمد مرتضی، محمد عثمان، فرید خان، احمد ظہیر میو و دیگر نے ملاقات کی۔
اسی طرح مسلم لیگ ن سے پی پی پی میں شامل ہونے والے لالہ طارق، مہدی خان، چوہدری احمد خان، ہارون ظفر، چوہدری عبداللہ بلاول، احسان شاہ ، شوکت علی، ملک سدھیر کھوکھر، محمد جاوید، محمد عبدالمجید، محمد احسان، امجد خان قادری ،تحسین جاوید، طاہر چوہدری گجر، عارف چوہدری گجر، امجد گوری، ساجد حسین قریشی، عمر جٹ، اشرف پہلوان، عمران نیازی، حاجی اشرف علی، اشرف ناگرا و دیگر نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔