پنجاب میں نیا پاکستان صحت کارڈ اسکیم کا آغاز
وزیراعظم عمران خان نے صحت کارڈ کے اجرا کی تقریب میں شرکت کی، ہر خاندان سالانہ 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کروا سکے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب میں نیا پاکستان صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کر دیا، تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ ہیلتھ سسٹم ہے، ہیلتھ انشورنس نہیں۔
وزیراعظم نے بتایا کہ صحت کی ناکافی سہولتوں کے سبب والدہ کو علاج کے لیے بیرون ملک لے جانا پڑا تھا، کینسر کے چوتھے اسٹیج پر والدہ کو پاکستان واپس لایا۔
یہ بھی پڑھیے
کرپٹو کرنسی مارکیٹ کریش کر گئی، بٹ کوائن کی قیمت میں 12 فیصد کمی ریکارڈ
پی ایس ایکس میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 1053 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
نیا پاکستان صحت کارڈ کے تحت ہر مریض کا مفت علاج ہوگا، حادثہ، حمل یا زچگی، ڈیلیوری یا سی سیکشن، بچے کی پیدائش سے پہلے چار بار معائنہ، پیدائش کے بعد ایک بار معائنہ اور زچگی کی پیچیدگیوں کے دوران بھی خواتین مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔
صحت کارڈ کے لیے رجسٹر ہونے والے ہر خاندان کو ثانوی علاج کے لیے 60 ہزار روپے تک کا تحفظ حاصل ہوگا۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بتایا کہ پنجاب کا ہر خاندان سالانہ 10 لاکھ روپے تک کا مفت علاج کروا سکے گا۔
عمران خان صاحب پہلے وزیراعظم ہے جو انسانی خدمت کے سب سے بڑے منصوبہ صحت کارڈ کا اجرا کررہے
KPK کےبعد اب پنجاب کا ہر خاندان سالانہ10لاکھ روپے تک مفت علاج کرو اسکے گا۔
کسی کا پیارا وسائل نہ ہونے کے باعث لاعلاج نہیں رہے گا۔
پنجاب کی عوام کے لئے آج بڑی خوشی کادن ہے#صحت_کارڈ_سب_کیلیے pic.twitter.com/0hyCKkopBp— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) December 13, 2021