رانا محمد شمیم کے صاحبزادے کا سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ

ایڈووکیٹ رانا احمد حسن کا کہنا ہے قائد اعظم محمد علی جناح میرے آئیڈیل ہیں پھر سوچ لیں میرے عزائم کیا ہوں گے۔

گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا محمد شمیم کے صاحبزادے ایڈووکیٹ رانا احمد حسن نے سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ ان کا کہنا ہے ابھی تک یہ جماعت واٹس ایپ تک ہے ابھی اس کی باقاعدہ ممبر شپ شروع نہیں کی ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا احمد حسن کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے ہم خیال دوست یار جو کالج فیلوز ہیں، یونیورسٹی فیلوز اور اب اچھی اچھی پوسٹوں پر بیٹھے ہیں ان کا ایک حلقہ احباب ہے۔ ہم وہ جماعت مل کر بنا رہے ہیں۔ ابھی اس کا نام شان پاکستان ہے تاہم اس کو لانچ کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔

یہ بھی پڑھیے

چیئرمین پیپلز پارٹی نے پنجاب میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کی 180 وکٹیں گرا دیں

سندھ بلدیاتی ترمیمی بل کی منظوری: سیاسی جماعتوں سمیت تاجر برادری بھی مخالف

رانا محمد شمیم کے صاحبزادے کا کہنا تھا کہ جب ہمارے پاس مطلوبہ فنڈز جمع ہو جائیں گے ، ہمیں کسے سے فنڈنگ کی ضرورت نہ پڑے۔ اس لیے عمران خان صاحب کی طرح ہم بھی نہ پھنس جائیں۔

ایک سوال کے جواب میں رانا احمد حسن کا کہنا تھا کہ میرے آئیڈیل قائد اعظم محمد علی جناح ہیں تو پھر آپ سوچ لیں کہ میرے عزائم کیا ہوں گے۔ میرا منشور کوئی ایکسٹرا آڈناری نہیں لاؤں گا میرا منشور بھی عمران خان جیسا ہوگا ، مدینہ کی ریاست ہو گی ، ایجوکیشن فری ہو گی ، ہیلتھ کی سہولیات فری ہوں گی ، تاہم باتیں کرنے سےکچھ نہیں ہوتا کرنا بھی پڑتا ہے۔ خان صاحب ڈیلیور نہیں کرسکے ۔ ساڑھے تین سال سےکہہ رہے ہیں کہ گھبرانا نہیں ہے۔ باقی ڈیڑھ سال میں وہ کیا کریں گے۔ پالیسی تو ان سے بنی کوئی نہیں ہے۔

رانا احمد حسن کا کہنا تھا کہ میں وکیل ہوں اور وکیل کو سب سے پہلے بتایا جاتا ہےکہ پالیسی بنائی جاتی ہے۔ عملدرآمد بعد میں ہوتا ہے ۔ جب آپ پالیسی بناتے ہیں تو سب سے پہلے وہ پالیسی آپ کے اداروں کے پاس جاتی ہے ، اسٹیک ہولڈرز کے پاس جاتی ہے اور پھر میڈیا کے پاس جاتی ہے۔ مگر ابھی تک خان صاحب نے کیا پالیسی بنائی ہے ۔ بتا دیں کہ خان صاحب نے ہیلتھ کے لیے کیا پالیسی ترتیب دی ہے؟ ابھی تک ان کا رونا وہی ہے کہ مجھے پانچ سال اور دے دیں۔ جسے میاں اور بے نظیر صاحبہ کہا کرتی تھیں کہ ہمیں ایک موقع اور دیا جائے ہم پاکستان کو سدھار دیں گے۔

ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا مجھے اپنے آپ پر مکمل بھروسہ ہے میں حقیقی تبدیلی کر آؤں گا۔

متعلقہ تحاریر