باکسر محمد علی کے پوتے بھی بہترین فائٹر نکلے
نیکو علی والش نے سال کی تیسری فائٹ جیت لی، رواں سال اگست میں علی والش نے جارڈن ویکس کو شکست دی تھی۔
محمد علی کے پوتے نیکو علی والش نے نیویارک میں منعقدہ رواں سال کی اپنی تیسری فائٹ جیت لی ہے، وہ پچھلے چار مہینے سے لگاتار فائٹس کر رہے ہیں۔
علی والش نے ریئیز سینچز کو تین صفر سے شکست دی، انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دادا اور جو فریزر کی مارچ 1971 میں ہونے والی فائٹ کی جگہ پر ہی باکسنگ کرنے پر بہت پرجوش ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
باکسنگ لیجنڈ کے صاحبزادے نے ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا
مائیک ٹائسن 15 برس بعد باکسنگ رنگ میں اترنے کو تیار
علی والش پہلا راؤنڈ باآسانی جیتے، دوسرے راؤنڈ میں انہوں نے سینچیز کو سیدھے ہاتھ سے مکا مار کر زخمی کیا جبکہ تیسرے راؤنڈ میں سینچیز نے بہت اچھی فائٹ کی۔
40 years ago today: ‘The Greatest’ Muhammad Ali fights for the final time, losing a 10-round decision to Trevor Berbick. Ali retired with a 56-5 record.
Tonight, Nico Ali Walsh, Ali’s grandson, fights Reyes Sanchez at MSG.
Walsh is 2-0, both by KO, entering Saturday. pic.twitter.com/CDqOUDeuzf
— ESPN Stats & Info (@ESPNStatsInfo) December 11, 2021
علی والش نے چوتھے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرنے کی کوشش کی لیکن سینچیز نے مزید بہتر فائٹ کرکے ایسا نہ ہونے دیا۔
رواں سال اگست میں علی والش نے جارڈن ویکس کو شکست دی تھی، دو ماہ بعد انہوں نے جیمز ویسٹلے کو بھی ہرایا تھا۔