پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ:پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کےلیے 201 رنز کا ہدف

پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 201 کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے سب سےکامیاب بلے باز محمد رضوان رہے انہوں نے 52 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 78 رنز اسکور کیے۔ 

تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے اور اس طرح مہمان ٹیم کو 201 رنز کا ہدف دیا۔

یہ بھی پڑھیے

باکسر محمد علی کے پوتے بھی بہترین فائٹر نکلے

پہلی مرتبہ پاکستان نے ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں میڈل جیت لیا

پاکستان کی جانب سےکپتان بابر اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم پاکستان کو ابتداء میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا جب کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ان کی وکٹ عقیل حسین نے حاصل کی ۔ دوسری وکٹ کی شراکت داری میں پاکستان نے 35 رنز جوڑے تھے کہ اس موقع پر فخر زمان بھی اپنی وکٹ گنواں بیٹھے۔ ان کو رومیریو شیفرڈ نے آؤٹ کیا۔ محمد رضوان اور حیدر علی کی جوڑی نے 105 رنز کی شراکت داری قائم تاہم اس موقع پر محمد رضوان باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 147رنز پر گری جب محمد آصف ایک رن بنا کر وکٹ چھوڑ گئے۔ ان کی وکٹ بھی رومیریو شیفرڈ نے حاصل کی۔ پاکستان کی 5ویں وکٹ 161 رنز پر گری جب افتخار احمد 7 رنز بنا کو پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی چھٹی وکٹ 191 رنز پر گری جب حیدر علی 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 39 گیندوں کا سامنا کیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے کامیاب باؤلر رومیریو شیفرڈ رہے انہوں نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ عقیل حسین ، اوشانے تھومس ، ڈومینک ڈریکس اور اوڈین سمتھ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

متعلقہ تحاریر