معروف برطانوی اداکار ہیو گرانٹ کی برطانوی حکمرانوں کو غیرت دلانے کی کوشش

میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے ٹین ڈاؤن اسٹریٹ پر آویزاں بینر کو اتار دیا گیا۔

معروف برطانوی اداکار ہیو گرانٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے اور برطانوی عوام سے مخاطب ہوئے کہا ہے کہ یہ وہ تصویر میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے بینر کو ہٹانے سے پہلے کی تصویر ہے۔ 

ہیو گرانٹ کی جانب سے ٹوئٹ سامنے آنے کے بعد برطانوی شہریوں نے بھی کہا ہے کہ آخر اس بینرز سے میٹروپولیٹن پولیس کا مسئلہ کیا تھا، بینرز کو کیوں ہٹایا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے

چھوٹے کاروباری طبقے کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے خوشخبری

بینرز پرلکھا ہوا تھا کہ خودپرست اور جھوٹے حکمران ہماری قوم کو تباہ وبرباد کررہے ہیں۔

 عالمی مہلک وباء کوڈنائنٹین کے دوران ایک طرف برطانیہ بھر میں سخت ترین پابندیاں عائد کی گئیں تھی اور ہر شخص سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جارہا تھا جبکہ دوسری طرف وزیر اعظم ہاؤس میں دعوتیں چل رہی تھیں جس کے بعد عوامی حلقوں کی جانب سے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔

عوام کیلئے الگ قانون اور خود کیلئے الگ قانون پر برطانوی شہریوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم بورس جانسن کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔

متعلقہ تحاریر