او آئی سی کانفرنس، اسلام آباد میں موبائل فون سروس بند کرنے پر غور

وفاقی وزارت داخلہ نے 20 دسمبر کو دارالحکومت میں عام تعطیل کی سفارش کردی، ایئرپورٹ سے ریڈزون تک موبائل سروس بند رکھنے پر مشاورت کی جائے گی۔

پاکستان میں منعقد ہونے والی او آئی سی وزرا خارجہ کانفرنس کے دوران دارالحکومت اسلام آباد میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ زیر غور ہے۔

یہ بات وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کے ذریعے بتائی۔

اسلام آباد میں 17 سے 19 دسمبر تک موبائل فون سروس بند رکھنے پر کل غور کیا جائے گا، موبائل سروس اسلام آباد ایئرپورٹ سے ریڈ زون تک کے علاقے میں بند رہے گی۔

یہ بھی پڑھیے

آسٹریلوی کرکٹ کے سیکیورٹی ایکسپرٹس کراچی پہنچ گئے

ٹیکسی ڈرائیور کی کال کے بعد مکیش امبانی کے گھر کی سیکیورٹی سخت

دوسری طرف وزارت داخلہ کی جانب سے 20 دسمبر کو اسلام آباد میں عام تعطیل دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق چھٹی کا مقصد اہم ترین بین الاقوامی حکومتی شخصیات کی موومنٹ کے دوران فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں منعقد ہونے والی اسلامی سربراہی تنظیم کی کانفرنس میں سعودی عرب سمیت تمام مسلم ممالک نے شرکت کی یقین دہانی کی ہے، کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال پر بات کی جائے گی۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود 18 دسمبر کو پاکستان آئیں گے، یہ او آئی سی وزرا خارجہ کا 17 واں اجلاس ہے۔

متعلقہ تحاریر