پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرا ٹی 20 ہرا کر وائٹ واش کردیا

قومی کرکٹ ٹیم نے 208 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں مکمل کیا، محمد رضوان اور بابر اعظم نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی 20 میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی، قومی ٹیم نے 208 رنز کا ہدف  وکٹوں کے نقصان پر  18.5 اوورز میں مکمل کر لیا۔

پاکستان سے محمد رضوان نے 45 گیندوں پر 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 87 رنز بنائے جبکہ کپتان بابر اعظم نے 53 گیندوں پر 9 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 79 رنز اسکور کیے۔

یہ بھی پڑھیے

مرینا اقبال ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں کمنٹری کریں گی

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا لاہور اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ، اعصام الحق کے ساتھ پریکٹس

آصف علی نے آخر کے اوورز میں 2 چوکوں اور 2 چھکوں سے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ 19 ویں اوور کی آخری گیند پر انہوں نے اونچا شاٹ کھیلا جس کے بعد بال سیدھی فیلڈر کے ہاتھ میں گئی لیکن اس نے کیچ چھوڑ دیا۔

یوں قومی ٹیم نے 7 وکٹوں سے آج کا میچ جیتنے کے ساتھ ساتھ سیریز میں بھی کلین سویپ کرلیا۔

ویسٹ انڈیز سے شیفرڈ، ڈریکس اور اسمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ تحاریر