پاؤں میں چوٹ کے بعد رافیل نڈال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ٹینس اسٹار نے اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ابوظہبی سے واپس کے بعد کرایا گیا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے گذشتہ ہفتے ابوظہبی میں ایک نمائنشی میچ کے بعد اسپین واپس آنے پر کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ رافیل نڈال کا پاؤں میں چوٹ کے بعد یہ پہلا نمائشی میچ تھا۔

35 سالہ رافیل نڈال نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ہسپانوی میں لکھا ہے کہ "میں اعلان کرنا چاہتا تھا کہ ابوظہبی ٹورنامنٹ کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچنے پر میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔”

یہ بھی پڑھیے

کرکٹر یاسر شاہ کے خلاف 14 سالہ لڑکی سے زیادتی میں معاونت کا مقدمہ درج

جانئیے ٹیم پاکستان کی 2021ء میں ریکارڈ توڑ کارکردگی

رافیل نڈال کا کہنا ہے کہ ابوظہبی اور کویت گزارے وقت کے دوران یعنی جمعہ کے روز مجھےکو منفی اشارے محسوس ہو رہے تھے۔

ٹینس اسٹار نے مزید لکھا ہے کہ "میں کچھ ناخوشگوار لمحات سے گزر رہا ہوں لیکن مجھے امید ہے کہ میں آہستہ آہستہ بہتری کی جانب آجاؤں گا۔”

انہوں نےلکھا ہے کہ "میں اب گھر پر ہوں اور میں نے اپنے ساتھ رابطے میں رہنے والوں کو نتیجے کی اطلاع دے دی ہے،”

رواں سال اگست میں واشنگٹن میں سٹی اوپن کے ٹورنامنٹ میں اینڈی مرے اور ٹینس شاپووالوف سے شکست کے بعد ابوظہبی میں ان کا پہلا نمائشی میچ تھا۔

 20 بار کے گرینڈ سلیم چیمپیئن نے پاؤں میں چوٹ کے باعث چار ماہ سائیڈ لائنز میں گزارے۔ وہ سیمی فائنل میں رولینڈ گیروس کے ہاتھوں ناک آؤٹ ہو گئے تھے جبکہ وہ ومبلڈن، ٹوکیو اولمپکس اور یو ایس اوپن سے باہر ہونے پر مجبور ہو گئے تھے۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ وہ 17 جنوری سے شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن کے لیے سفر کرسکتے ہیں یا نہیں۔

متعلقہ تحاریر