مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک ،میڈیا سے متعلق بڑا انکشاف

مریم نوازمیڈیا سے گفتگومیں آڈیو لیک سے متعلق سوال گول کرگئیں، کے پی الیکشن کے تناظر میں اسٹیبلشمنٹ کے نیوٹرل ہونے کے سوال کا بھی جواب نہیں دیا

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک ہوگئی جس میں انہوں نے میڈیا کو مینیج کرنے کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر لیک ہونےو الے واٹس ایپ آڈیو نوٹ میں مریم نواز کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ”دیکھی  ہے میری میڈیا مینجمنٹ  دنیا اور جیو نے کیسی ان کی جئی تئی پھیر دی ہے“۔

یہ بھی پڑھیے

مریم نواز کی نئی آڈیو لیک نے میڈیا کے کردار پر سنگین سوالات اٹھا دیئے

مریم نواز نے چینلز کے اشتہار روکنے کا اعتراف کرلیا

اسلام آباد ہائیکورٹ  کے باہر میڈیا سےگفتگو میں مریم نواز آڈیو ٹیپ سے متعلق سوال گول کرگئیں۔بولیں اس حوالے سے پہلے بات کرچکی  ہوں ، اب اور کچھ نہیں کہنا چاہتی۔

مریم نواز نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن کے تناظر اسٹیبلشمنٹ کے نیوٹرل ہونے سے متعلق سوال بھی گول کردیا۔بولیں عمران خان کی کارکردگی کو دنیا کی کوئی طاقت سپورٹ نہیں کرسکتی۔عمران خان اپنی کارکردگی کے بوجھ تلے دب چکا ہے، مولانا کی فتح ہماری فتح ہے، نوازشریف جلد واپس آئیں گے۔

یاد رہے گزشتہ ماہ بھی اس سے پہلے بھی مریم نواز کی ایک آڈیو ٹیپ لیک ہو جس میں وہ جیو کے مالک اور دنیا نیوز کے مالک کو ہدایات دینے کی تفصیلات بتا رہی تھیں۔

بعدا زاں مریم نواز نے آڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ آڈیو ٹیپ میں ان ہی کی آواز ہے لیکن وہ پارٹی کے میڈیا سیل کی سربراہ کے طور پر پارٹی اشتہارات کے حوالے سے ہدایات دے رہی تھیں۔واضح رہے کہ مریم نواز کے اعتراف کے بعد حکومت نے ان کےخلاف  تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔

 

 

متعلقہ تحاریر