آصف زرداری نے پی ٹی آئی اور ن لیگ کو مقابلے کی دھمکی دے دی
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی کام کیے ہیں۔ بھٹو صاحب نے عوامی مسائل کو ہمیشہ ترجیح دی تھی۔ ہم بھی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ زرداری کی قیادت میں عوامی خدمت کرتے رہیں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور لاہور میں دھرنا دینے جارہا ہوں، کیونکہ اب مخالفین سے مقابلے کا وقت آگیا ہے۔
ٹنڈو اللہ یار میں پی پی پی کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ لاہور اور اسلام آباد میں مخالفین کا مقابلہ کرنے جارہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیے
چیئرمین نادرا کا محکمے میں کام کرنے والی 3 ہزار خواتین کو سلام تحسین
فیصل واوڈا نااہلی کیس، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی کام کیے ہیں۔ بھٹو صاحب نے عوامی مسائل کو ہمیشہ ترجیح دی تھی۔ ہم بھی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ زرداری کی قیادت میں عوامی خدمت کرتے رہیں گے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت اور ہمارے درمیان مسائل چل رہے ہیں اور چلتے رہیں گے۔ حکومت کا وفاق میں بیٹھ کر مقابلہ کرنے جارہا ہوں کیونکہ مخالفین سے مقابلے کا وقت آگیا ہے۔