بل گیٹس نے دنیا کو خبردار کردیا
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ ہم وبائی مرض کے بدترین حصے میں داخل ہوسکتے ہیں۔

مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین لوگوں میں شمار ہونے والے بل گیٹس نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون تھریڈ کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم وبائی مرض کے بدترین حصے میں داخل ہوسکتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹس کی ایک سیریز شیئر کرتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ٹوئٹ سیریز کا مقصد امیکرون کے حوالے سے دنیا بھر میں تشویشناک اضافے سے آگاہ کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے
آصف زرداری نے پی ٹی آئی اور ن لیگ کو مقابلے کی دھمکی دے دی
بل گیٹس نے اپنی ٹوئٹس میں اومیکرون کے سامنے کووڈ احتیاطی تدابیر کی ضرورت پر زور دیا۔
Just when it seemed like life would return to normal, we could be entering the worst part of the pandemic. Omicron will hit home for all of us. Close friends of mine now have it, and I’ve canceled most of my holiday plans.
— Bill Gates (@BillGates) December 21, 2021
بل گیٹس نے خبردار کیا کہ احتیاط کی بہت زیادہ ضرورت ہے کیونکہ ہم تہواروں کے موسم کے عروج کے قریب پہنچ رہے ہیں۔ میں نے اپنی چھیٹیوں کے زیادہ تر منصوبوں کو منسوخ کردیا ہے۔
ارب پتی مائیکرو سافٹ کے شریک بانی نے اپنے پیروکاروں پر زور دیا کہ وہ اس حقیقت کا ادراک کریں کہ ہم وبائی بیماری کے بدترین حصے میں داخل ہو سکتے ہیں۔
بس ایسا لگتا تھا کہ زندگی معمول پر آجائے گی لیکن اب ہم وبائی مرض کے بدترین حصے میں داخل ہو سکتے ہیں کیونکہ میکرون ہم سب کیلئے گھر پہنچ جائے گا۔میرے قریبی دوست بھی اومیکرون سے متاثر ہوئے ہیں۔
بل گیٹس کا یہ بھی کہنا تھا کہ اومیکرون تاریخ کے کسی بھی وائرس سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور خدشہ ہے کہ یہ جلد ہی دنیا کے ہر ملک میں ہوگا۔
بل گیٹس نے ماسک پہننے، اجتماعات سے گریز کرنے اور اومیکرون سے بچنے کیلئے ویکسی نیشن کی درخواست کی ہے۔
ٹؤئٹ میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ بوسٹر حاصل کرنا بہترین تحفظ فراہم کرتا ہے۔









