منافع زیادہ، منفی باتیں بالائے طاق، بھنگ کی پہلی قومی کاشت کی کٹائی کا آغاز

بھنگ کا منشیات کی نسبت ادویات سازی میں منافع دس گنا زائد ہے، منفی باتوں پر توجہ نہیں دیں گے، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے ادویات سازی کیلئے بھنگ کی پہلی قومی کاشت کی کٹائی کا آغاز کردیا۔

ملک میں سرکاری سطح پر بھنگ کی سرکاری اور قانونی کاشت کی پہلی فصل تیارہوگئی۔ وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کٹائی کا افتتاح کیا۔

ایک ایکٹر پرلگائی گئی فصل ساڑھے تین ماہ میں تیا رہوئی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بھنگ کا منافع دوسری ڈ رگز کی نسبت دس گنا ہے،منفی باتوں پر توجہ نہیں دیں گے۔ بھنگ کا اہم جز بیج ہے جس سے ادویات تیارہونگی دس گنا منافع ہونے پر منشیات میں بھنگ کے استعمال پر میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیئے

مریم نواز کو وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے طنزیہ ٹوئٹ مہنگا پڑگیا

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ملک میں زیتون کی بھی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع ہو چکی ہے جس سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اس قسم کے پراجیکٹس کی سرپرستی کرنا چاہتی ہے۔

شبلی فراز نے یقین دلایا کہ وزیراعظم عمران خان کے زیتون مہم کی پیدواربھی جلد منظر عام پر آجائے گی اور اس کے مثبت اثرات بھی جلد نمایاں ہوں گے۔

دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ
میں نے یہ پراجیکٹ وزارت سائنس میں لانچ کیا تھاجو اب ایک حقیقت بن چکا ہے۔ جدید زراعت کا یہ شاہکار پاکستان کو ملٹی ملین ڈالر انڈسٹری میں قدم جمانے کا موقع دے گا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں پی سی ایس آئی آر اور اے آر آئی ڈی یونیورسٹی کے سائنسدان اور ماہرین کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ تحاریر