فہد مصطفیٰ کے گھر بابر اعظم کی دعوت، لذیذ پکوانوں سے تواضع
فہد مصطفیٰ اور بابر اعظم کی دوستی پر پرستاروں نے دعائیں دیں، کہا اللہ پاک آپ دونوں کی دوستی کو ہمیشہ سلامت رکھے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وماڈل فہد مصطفیٰ نے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کیلئے اپنے گھر میں محفل سجائی۔
فہد مصطفیٰ نے اپنے گھر میں کرکٹر بابر اعظم کی لذیذ پکوانوں سے تواضع کی۔
اس موقع پر فلم اسٹار سمیع خان اور فیضان شیخ بھی شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیئے
اس حوالے سے فہد مصطفیٰ نے فوٹو اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والی معروف ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فہد مصطفیٰ اور بابر اعظم بغل گیر ہیں اور مسرت کا اظہار کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
فہد مصطفیٰ اور بابر اعظم کو ایک ساتھ دیکھ کر پرستار بھی خوب خوشی کا اظہار کررہے ہیں اور انسٹا گرام پر کمنٹس میں کہہ رہے ہیں کہ اللہ پاک آپ دونوں کی دوستی کو سلامت رکھے۔
فہد مصطفیٰ کی جانب سے دعوت پر گھر آنے پر بابر اعظم کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بھی بابر اعظم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ پی سی بی کے مطابق بابر اعظم نو سو انتالیس رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی میں ٹاپ اسکورر رہے۔