ای اسپورٹس ٹورنامنٹ 8 تا 9 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگا
گلیکسی گرینڈ انعامی پول پاکستان کا پہلا خواتین اسپورٹس ٹورنامنٹ ثابت ہوگا، منتظمین

پاکستانی خواتین کیلئے پہلا ای اسپورٹس ٹورنامنٹ 8 تا 9 جنوری کو پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر اسلام آباد میں ہوگا۔ جو پاکستان کی تاریخ میں ہونے والا سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ ہے۔جسے لائیو نشر کیا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں شرکاء کی حفاظت اور آرام کو بھی ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔ای اسپورٹس ٹورنامنٹ کا مقصد ملک میں کھیلوں کو مزید فروغ دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے
گلیکسی گرینڈ انعامی پول پاکستان کا پہلا خواتین اسپورٹس ٹورنامنٹ ثابت ہوگا۔ ای اسپورٹس ٹورنامنٹ مقابلوں کے فاتح کو پانچ لاکھ روپے کی رقم انعام میں دی جائے گی۔
ملک بھر کی خواتین کھلاڑی ٹورنامنٹ میں مقابلوں میں مقابلے میں حصہ لے کرآئندہ راؤنڈ کے مقابلوں میں شرکت کیلئے تجربہ حاصل کرسکیں گی۔ملک بھر کی خواتین کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ میں حصہ لے کر اپنے اپنے تجربے کو اگلے درجے ویلورینٹ اسپائیک رش ٹو ورسس ٹو تک لے جانے کا موقع ملے گا۔
دو روزہ ٹورنامنٹ میں عوام کیلئے داخلہ مفت ہوگا۔
واضح رہے کہ گلیکسی ریسر کی بنیاد 2019ء میں رکھی گئی تھی اور یہ دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے عالمی کھیلوں میں سے ایک ہے جس میں بارہ اسپورٹس ٹیمیں حصہ لیں گی۔









