حکومت دہشتگردوں سے ڈیل کی بھیک مانگ رہی ہے، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے ہم نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی تھی ۔ آج پاکستان کے عوام کٹھ پتلی راج کو برداشت رہے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صدر اور وزیراعظم دہشتگردوں کے آگے ڈیل کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ ہمارے شہیدوں کے لہو کا سودا کیا جارہا ہے۔

سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بےنظیر بھٹو کی 14ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ ہم نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی تھی ۔ آج پاکستان کے عوام کٹھ پتلی راج کو برداشت رہے ہیں۔ پاکستان میں جمہوریت صرف نام کو رہ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جیو کے مالک میر شکیل الرحمان پی ٹی آئی رہنما کے سمدھی بن گئے

طالبان سے بات ہوسکتی ہے تو الطاف حسین سے کیوں نہیں ؟عامر لیاقت

گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عام انتخابات میں عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالا گیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کاش 27 دسمبر ایک عام سا دن ہوتا ۔ کاش 27 دسمبر کا سورج طلوع ہو کر غروب ہو جاتا۔ کاش 27 دسمبر کو کوئی غم ہوتا اور برسی ہوتی۔ 14سال سے ایسا نہیں ہورہا ہے۔ شہید بی بی کا پیارا پاکستان آج مشکلات میں گھرا ہوا ہے۔ جمہوریت نام کی ہے نہ بولنے کی اجازت ہے نہ سانس لینے کی اجازت ہے۔

معیشت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا شہید بی بی کے پاکستان میں آج معیشت کی حالت خراب ہے، جمہوریت پر حملے ہوتے رہے عوام کے ووٹوں پر ڈاکے ڈالے گئے، 14 سال گزر گئے شہید  بے نظیر بھٹو کو عوام نے آج بھی یاد رکھا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا آج پاکستان کی عوام ایک نااہل وزیراعظم کا بوجھ اٹھا رہے ہیں، آج پاکستان کے عوام سلیکٹڈؑ راج بھگت رہےہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔ بی بی شہید نے دہشتگردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی۔

متعلقہ تحاریر