عنبرین فاطمہ کی ٹویٹ پر دھرمیندر کا شفقت بھرا ردعمل

صحافی عنبرین فاطمہ نے امریکا سے اپنے صاحبزادے کی تصویر شیئر کی ہے، پاکستان میں قاتلانہ حملے کے بعد وہ امریکا میں مقیم ہیں۔

صحافی احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ جن کی گاڑی پر چند ماہ پہلے قاتلانہ حملہ کیا گیا اب اپنے بچوں کے ہمراہ امریکا میں مقیم ہیں۔

عنبرین فاطمہ خود بھی صحافی ہیں اور لاہور میں ایک ٹی وی چینل سے منسلک تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور کے واقعے کو میری خبر سے جوڑنا غلط ہے، احمد نورانی

ثاقب نثار کی آڈیو لیک، کیا احمد نورانی کی یہ خبر سچ ثابت ہو پائے گی؟

گزشتہ روز انہوں نے امریکا سے اپنے چھوٹے صاحبزادے کی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کا بیٹا جھولے میں بیٹھا ہوا ہے۔

عنبرین نے ٹویٹ پر کیپشن دیا کہ میرا بیٹا فہد آج کھلی ہوئی دھوپ میں سردی منا رہا ہے۔

اس ٹویٹ پر سب سے حیرت انگیز اور خوشگوار رد عمل بالی ووڈ سپر اسٹار دھرمیندرا دیول کا تھا جنہوں نے لکھا کہ چشم بد دور، عنبرین بڑا پیارا بچہ ہے، اس کی نظر اتار دیا کرو۔

متعلقہ تحاریر