کیا میسی دوبارہ بارسلونا کلب میں شامل ہو رہے ہیں؟

ایک ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کی گئی کہ میسی دوبارہ بارسلونا سے معاہدہ کر رہے ہیں اور پی ایس جی کو چھوڑنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

بارکا ٹائمز کے نام سے موجود ٹوئٹر ہینڈل نے ٹویٹ کرتے ہوئے بریکنگ نیوز دی کہ کلب فٹبال ٹیم بارسلونا اور لائنل میسی میں دو سیزنز تک کا معاہدہ ہونے والا ہے۔

ٹویٹ میں کہا گیا کہ ارجنٹینا کے کھلاڑی لائنل میسی گرمیوں میں لگنے والے Camp Nou میں واپس آنا چاہتے ہیں اور انہوں نے پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم کو بتا دیا ہے کہ وہ جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

میسی نے ساتویں بار بیلن ڈی اور ایوارڈ اپنے نام کرلیا

افغانستان کی خواتین فٹبال ٹیم خاندانوں کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئی

اس ٹویٹ پر فٹبال شائقین اور لائنل میسی کے مداح جواب میں طنز سے بھرپور تنقیدی ٹویٹس کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے بتایا کہ اسپین میں یکم اپریل کے بجائے 28 دسمبر کو اپریل فول ڈے منایا جاتا ہے، یعنی بارکا ٹائمز یہ ٹویٹ کر کے مذاق کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال ایف سی بارسلونا کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ لائنل میسی سے معاہدہ نہیں ہوسکا ہے اور وہ اب ٹیم کی نمائندگی نہیں کریں گے۔

متعلقہ تحاریر