میسی نے ساتویں بار بیلن ڈی اور ایوارڈ اپنے نام کرلیا

میسی کا کہنا ہے کہ لوگ اکثر مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں کب ریٹائر ہورہا ہوں لیکن آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں یہاں ایک بار پھر ہوں

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ فٹبالر لیونل میسی نے فرانس کے شہرپیرس میں ہونے والا فٹبال کے  معتبر ترین ایوارڈ میں ریال میڈرڈ کے کریم بینزیما اور بائرن میونخ کے لیونڈوسکی  اور کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے رواں سال غیر معمولی چالیس گول اسکور کرکے ساتویں مرتبہ فٹبال کی سب سے با وقار ٹرافی بیلن ڈی اور ایک بار پھر اپنے نام کرلی ہے۔

میسی نے2009, 2010, 2011, 2012 اور2015  کی بیلن ڈی آر کی ٹرافیز اپنے نام کی تھیں جبکہ گذشتہ سال جولائی  2019 میں  کوپا امریکہ کے فائنل میں روایتی حریف ارجنٹائن کے ہاتھوں برازیل کی شکست کے ساتھ ہی پہلا بڑا بین الاقوامی ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

یوئیفا چیمپیئنز لیگ، رونالڈو اور میسی کی کارکردگی مایوس کن

بولیویا کے خلاف میچ میں میسی نے کئی اعزاز اپنے نام کرلیے

تقریب میں ایوارڈ  وصول کرنے کے بعد میسی کا کہنا تھا کہ یہاں دوبارہ آنا واقعی ناقابل یقین ہے 2019 میں جب آخری مرتبہ  مجھے یہ کوپا امریکہ کا اعزاز ملا تھا تو  میں نے سوچاتھا کہ یہ آخری موقع ہے اب شائد میں کوئی بڑا ایوارڈ نا جیت سکوں ، انھوں نے بتایا کہ لوگ اکثر مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں کب ریٹائر ہورہا ہوں  لیکن آپ جیسے دیکھ رہے ہیں کہ میں یہاں پیرس میں ہوں بہت خوش ہوں اور ایک بین الاقوامی ایوارڈ وصول کررہاہوں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فٹبال میں میرا کیریئر طویل ہے "مجھے نہیں معلوم کہ یہ میری زندگی کا بہترین سال ہے یا نہیں  لیکن یہ مشکل وقت اور تنقید کے بعد ارجنٹائن کے لئے  ٹائٹل کے ساتھ ایک خاص سال  ضرور ہے۔”

لیونل میسی نے مقابلے میں رنر اپ پولینڈ کے 33 سالہ کپتان لیوینڈوسکی کے لیے   اعترافی الفاظ   استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ” لیوینڈوسکی  مجھ سے زیادہ اس ایوارڈ کو جیتنے کےمستحق ہیں ، ان کی پرفارمنس عمدہ رہی ۔”

واضح رہے کہ  لیوینڈوسکی نے 2021 میں بایرن کے لیے تمام مقابلوں میں 53 گول کیے اور انھیں سال کے بہترین اسٹرائیکر کے انعام سے نوازا گیا، یہ ایک نیا ایوارڈ ہے جس کا اعلان تقریب شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل ہی کیا گیا تھا۔

بیلن ڈی آر ایوارڈ  کی تقریب میں بائرن  میونخ  کے اسٹرائیکر  لیونڈوسکی دوسرے ، چیلسی اور اٹلی کے مڈ  فیلڈر جورجینہو تیسرے اور ریال میڈرڈ کے فرانسیسی اسٹرائیکر کریم بینزیما چوتھے نمبر پر رہے۔

متعلقہ تحاریر