روبہ صحت نوجوان کھلاڑی شاہنواز دھانی کے اشارے پر مداح کا دست بستہ مشورہ

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان کھلاڑی شاہنواز دھانی اپنی رئشگاہ دہانی ہاؤس لاڑکانہ میں اپنے خاندان کے بچوں کے ساتھ سیلفیاں بنوارہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے والے نوجوان کھلاڑی شاہنواز دھانی تیزی سے روبہ صحت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ 

شاہنواز دھانی کے بھائی ایڈووکیٹ منصور علی دھانی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے 

بادی النظر میں تمام ملزمان توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، اسلام آباد ہائی کورٹ

ٹوئٹر پر جاری کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روبہ صحت ہونے والے شاہنواز دھانی اپنی فیملی کے ساتھ خوشگوار لمحات سے محضوظ ہورہے ہیں۔

نوجوان کھلاڑی شاہنواز دھانی نے دہانی ہاؤس لاڑکانہ میں اپنے خاندان کے بچوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائی ہیں۔

دوسری طرف منصور دھانی کی ٹوئٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف ایڈووکیٹ پروفیسر ایس ایم تیوانو نے لکھا کہ بہت اچھی بات ہے بھائی لیکن آپ کو مشورہ ہے کیونکہ آپ ہمارے ہیرو ہیں اور آپ پورے پاکستان کی نظروں میں ہے، اس لئے میں آپ سے عاجزانہ گزارش کرتا ہوں اور آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ دو انگلیاں اور انگوٹھے چھوٹی انگلی دکھانے سے گریز کریں کیونکہ یہ یہودیوں کی نشانی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نوجوان کھلاڑی شاہنواز دھانی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے اسپتال کے بستر سے ایک تصویر بھیجی اور بتایا کہ وہ اپنی ناک کی ہڈی کی کامیاب سرجری کروا چکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر