لاہور کے قریب ماحول دوست شہر میں 40 ارب کی سرمایہ کاری

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے بتایا کہ مارچ تک یہ سرمایہ کاری 100 ارب روپے ہوجائے گی۔

پنجاب حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں اب تک 40 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جاچکی ہے، یہ منصوبہ صرف 100 ملین روپے سے شروع کیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ اب تک 40 ارب روپے کی سرمایہ کاری حاصل کرچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسموگ قابو نہ ہوا تو لاہور میں لاک ڈاؤن لگے گا، جوڈیشل کمیشن

پنجاب میں اسموگ کا سبب بننے والوں کیخلاف آپریشن جاری،فیکٹری سیل

ان کا کہنا تھا کہ مارچ 2022 تک 100 ارب اور مارچ 2023 تک یہی سرمایہ کاری 200 ارب روپے تک پہنچ جائے گی۔

حسان خاور نے کہا کہ نئی سڑکیں، اسمارٹ درخت، سبز عمارتیں اور زیر زمین ٹریفک یہ سب 1000 ارب روپے کی سرمایہ کاری لائے گا اور اس سے 2500 ارب روپے کی کاروباری سرگرمیاں متوقع ہیں۔

انہوں نے پچھلی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے اپنی سیاسی جماعتوں کے مفادات کو فروغ دیا جبکہ تحریک انصاف کا وژن یہ ہے کہ پبلک سیکٹر وسائل کو جہاں ضرورت ہے وہاں استعمال کیا جائے۔

اسی وژن کے تحت استعمال میں نہ ہونے والی سرکاری زمینوں کو قابل استعمال بنانا اور نئے کاروبار اور نجی سرمایہ کاری سے ملازمتیں پیدا کرنا ہیں۔

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے ماسٹر پلان میں پہلے منظم، ڈیجیٹل اور رہائشی شہر کا نقشہ بنایا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر