نئے سال پر حکومت کا تحفہ، ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے 90 پیسے کم کرنے کا اعلان کردیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق جنوری 2022 کے لیے ہوگا۔

حکومت نے عوام کو سال 2022 کی پہلی اچھی خبر سنا دی، اوگرا نے جنوری کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے 90 پیسے کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

سال 2022 کے لیے پہلی اچھی خبر آگئی ہے اور اوگرا نے ایل پی جی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 90 پیسے فی کلو گرام کمی کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے کمی، 140 روپے کا ہوگیا

ای سی سی نے پیٹرولیم ڈیلرز کے منافع میں اضافے کی منظوری دے دی

ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سیلنڈر 69 روپے 63 پیسے سستا ہو گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2022 کے لئے ہے۔

ایل پی جی کی ایک کلو گرام کی نئی قیمت 196 روپے 67 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ گھریلو سیلنڈر کی قیمت 2320 روپے 81 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

دسمبر میں ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 2390 روپے 44 پیسے کا تھا۔

گیس کی قلت اور مہنگی ایل پی جی خریدنے والے شہریوں نے حکومت کے اس فیصلے سے سکھ کا سانس لیا ہے کیونکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی کر دیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر