وزیراعظم اور کرکٹ بورڈ میں ہم آہنگی سے ٹیم کی کارکردگی بہترین

وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی ملاقات، اسلام آباد میں اسٹیڈیم کی تعمیر منظور، کرکٹ اسٹرکچر تبدیل کرنے پر تبادلہ خیال۔

وزیراعظم عمران خان سے چیرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ملاقات کی، اس دوران پاکستان سپر لیگ اور ملک میں کرکٹ کے مجموعی اسٹرکچر پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں نیا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیے

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے براڈکاسٹ رائٹس کی فروخت سے متعلق پی سی بی کی وضاحت

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا خواتین کی پی ایس ایل شروع کرنے کا عندیہ

وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد میں اسٹیڈیم جلد تعمیر کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے وفاقی دارالحکومت میں سنہ 2025 تک اسٹیڈیم مکمل کرانے کی یقین دہانی کروائی۔

بعد ازاں رمیز راجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انڈر 19 اور ویمنز سپر لیگ کے لیے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ کروانے کا بھی سوچا جاسکتا ہے، تین بڑے شعبوں پر کام کر رہا ہوں، کرکٹ، کمرشل اور ایڈمنسٹریشن۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اسلام آباد میں اسٹیڈیم اور ہائی پرفارمنس سینٹر میں نئے کمروں کی تعمیر پر توجہ دے رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایج گروپ کرکٹرز کو ماہانہ وظیفہ دینے کے معاملے پر بھی غور کررہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر