وفاق کی عوام دشمن پالیسیز نے غریبوں کا جینا دوبھر کردیا ہے، نفیسہ شاہ

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا ہے نیازی حکومت نے نئے سال پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو مایوسی کے سایوں میں دھکیل دیا ہے۔

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ایم این اے سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں نے پاکستان کی غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیرپور کے نواحی گاﺅں وارث گھنبیر میں روڈ اافتتاح کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر مظفر حسین سیلرو ، واحد بخش سیلرو ، عبدالرحمن سیلرو ، ربنواز سیلرو سمیت سیلرو برادری کے معززین کی کثیر تعداد شریک تھی۔

یہ بھی پڑھیے

سال 2021 میں سیکورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 93 دہشتگرد ہلاک

2021 میں ایشین ڈیویلپمنٹ بینک نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر دیئے

سیدہ نفیسہ شاہ کا مزید کہنا تھا عوام کو ریلیف فراہم کرنے بجائے ان میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے پہلے مہنگائی میں ایک ٹکہ کے دو نیازی تھا اب بڑھتی ہوئی مہنگائی میں ایک ٹکے کا چار نیازی ہو گیا ہے ، عوام نے یکجا ہو کر نااہل عمران حکومت کو مسترد کر دیا ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام کو امیدیں وابستہ تھیں کہ موجودہ حکومت نئے سال میں عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیگی لیکن افسوس نیا سال کا آغاز موجودہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر عوام کو مایوس کیا ہے۔نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ نظریاتی کارکنان کسی بھی سیاسی جماعت کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔

نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اپنے شہید قائدین کے فکر و فلسفے کے تحت عوام کی خدمت میں دن رات مصروف ہیں ، مخالفین چاہے جتنا زور لگا لیں پی پی کو عوام سے اور عوام کو پی پی سے دور نہیں کر سکتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر