گذشتہ 5 دنوں میں کورونا کیسز کی شرح ڈیڑھ فیصد سے بڑھ گئی

این سی او سی حکام کا کہنا ہے شہری کورونا ویریئنٹ کی نئی اومی کرون سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کریں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کی شرح 1.55 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ آج سے پورے پاکستان میں 30 سال سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹر ڈوز لگانی شروع کی جائے گی۔

این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں 45 ہزار 643 نمونوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 708 کورونا کے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اس طرح سے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک مرتبہ پھر آہستہ آہستہ بڑھتے ہوئے 1.55 فیصد ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیر صحت پنجاب کا نواز شریف فیملی کے لیے ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا اعلان

پاکستان میں ایڈز تیزی سے پھیل رہا ہے، عالمی ادارے کا خوفناک انکشاف

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مزید 2 مریض انتقال کر گئے۔

این سی او سی کے ڈیٹا کے مطابق 708 نئے مریضوں کے ساتھ مجموعی طور پر کورونا سے 12 لاکھ 97 ہزار 235 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ 28 ہزار 943 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق 642 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ اب تک ملک بھر میں 2 کروڑ 35 لاکھ 14 ہزار 774 نمونوں کے ٹیسٹ کیےجاچکے ہیں۔

این سی او سی کے حکام کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موذی سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے۔ اس طرح مرض سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ ، 57 ہزار 168 سے تجاوز کر گئی ہے۔

این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا کے سب سے زیادہ سندھ میں ریکارڈ کیے گئے جبکہ سب سے زیادہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔

این سی او سی کے ڈیٹا کے مطابق پنجاب میں اب تک 4 لاکھ 45 ہزار 445 کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ 13 ہزار 74 افراد جاں کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 4 لاکھ 82 ہزار 826 کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ اموات 7 ہزار 673 ریکارڈ کی گئی ہیں۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے حکام کا کہنا ہے آج سے 30 سال سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی ۔ بوسٹر ڈوز اس شخص کو لگائی جائے گی جو کو دوسری ویکسین لگائے 6 ماہ گزر چکے ہوں گے۔

کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومی کرون کے بڑھتے ہوئے خطرے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے حوالے این سی او سی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ شہری گھر سے نکلتےہوئے مکمل کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں ، ماسک پہنیں ، خود کو اور گھر والوں کو ویکسینیشن کرائیں اور بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

متعلقہ تحاریر