پاکستان اور بھارت میں ایک ہی دن دو بڑی دعوتیں

پاکستانی فلم اداکار معمر رانا کی بیٹی کی منگنی لاہور میں ہوئی جبکہ بھارت میں موسیقار اے آر رحمان کی صاحبزادی کی منگنی ہوئی۔

پاکستان اور بھارت میں شوبز شائقین کے لیے منگنی کی دو تقریبات گفتگو کا موضوع بن گئیں، پاکستان میں فلم اداکار معمر رانا کی صاحبزادی کی منگنی ہوئی جبکہ بھارت میں موسیقی کے بادشاہ اے آر رحمان کی دختر کی منگنی ہوئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

برسوں تک لالی ووڈ انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ریما نے ساتھی اداکار معمر رانا کی بیٹی کی شادی میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی شادی 22 جنوری کوہوگی

سوشل میڈیا پر نادیہ خان کی منگنی کی افواہیں

انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ اپنے سب سے پیارے ساتھی معمر رانا کی خوبصورت بیٹی ریا کی لاہور میں ہونے والی منگنی کی تقریب میں شرکت کی ہے۔

دوسری طرف بھارت کے لائف اسٹائل اور انٹرٹینمنٹ میگزین فلم فیئر نے اے آر رحمان کو بیٹی کی منگنی پر مبارک باد پیش کی۔

فلم فیئر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اے آر رحمان کی صاحبزادی خدیجہ رحمان کی منگنی ریاض دین شیخ محمد سے انجام پائی ہے جو کہ آڈیو انجینئر ہیں۔

خدیجہ اور ریاض دین کی منگنی 29 دسمبر کو منعقد ہوئی تھی جس میں قریبی دوستوں اور فیملی کے افراد نے شرکت کی تھی۔

متعلقہ تحاریر