ریحام خان کا گاڑی پر فائرنگ کا دعویٰ ایف آئی آر میں جھوٹا ثابت

ریحام خان عالمی طاقتوں کا ایجنڈا لیکر پاکستان آئیں، اسٹیبلشمنٹ مخالف صحافیوں سے ملاقاتیں کیں،واپسی سے قبل ڈرامہ رچایا

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا اپنی گاڑی پر فائرنگ کا دعویٰ ان کے پرسنل سیکریٹری کی جانب سے کٹوائی گئی ایف آئی آر  نے ہی جھوٹاثابت کردیا۔

ریحام خان نے گزشتہ روز  دعویٰ کیا تھا کہ اپنے قریبی رشتے دار کی شادی سےواپسی پر ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ریحام خان کی گاڑی پر مبینہ فائرنگ، مقدمہ درج

زلفی بخاری ریحام خان کیس، بلاول بھٹو کے لیے سبق ہے

 سابق خاتون اول نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ  بھتیجے  کی شادی  سے واپسی پر  میری گاڑی پر فائرنگ کی گئی اور موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے  بندوق کی نوک پر گاڑی کو روکا، میں نے تھوڑی دیر پہلے ہی گاڑی تبدیل کی تھی لیکن  میراپرسنل سیکریٹری اور ڈرائیور گاڑی میں تھے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان؟ بزدلوں، ٹھگوں اور لالچیوں کی ریاست میں خوش آمدید!!

ریحام  نے ایک اور ٹوئٹ میں ایف آئی آر کے اندراج کیلیے دی گئی آئن لائن درخواست کا عکس بھی شیئر کیا۔ لیکن حیران کن طورپراسلام آباد کے تھانہ شمس کالونی میں ریحام خان کے پرسنل اسسٹنٹ بلال عظمت کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی آر میں فائرنگ کا کوئی ذکر ہی نہیں کیاگیا۔

ایف آئی آر کے مطابق 25 سے 30 سال عمر کے موٹرسائیکل سوار 2 مسلح ملزمان نے ان کی گاڑی کو دو مرتبہ روکنے اور انہیں گاڑی سے نکالنے کی کوشش کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ واقعے سے قبل گاڑی پورا دن ریحام خان کے زیراستعمال رہی تھی اور کچھ دیر پہلے ہی ریحام خان نے گاڑی تبدیل کی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اقدام کا مقصد ریحام خان کو ڈرانا تھا۔

نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق ریحام کے  اس اسٹنٹ کا مقصد میڈیا کی توجہ حاصل کرنا تھا تاہم میڈیا نے ریحام خان اور ان کے سیکریٹری کے بیانات میں تضاد کے باعث اس خبر کو کوئی خاص اہمیت نہیں دی۔ذرائع کے مطابق  ریحام عالمی طاقتوں کے ایجنڈے پر ان دنوں پاکستان میں موجود ہیں  اور انہوں نے اسٹیبلشمنٹ مخالف صحافیوں حامد میر،نصرت جاوید،مطیع اللہ جان،ابصار عالم اور اسد علی طور سے خفیہ ملاقاتیں کی ہیں۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اپنے دورہ پاکستان کے اختتام پر ایک تنازع کھڑا کرنے کیلیے ریحام خان نے خود پر حملے کا ڈرامہ رچایا ہے اور پولیس کی تحقیقات میں سارا کھیل جلد بے نقاب ہوجائے گا۔

متعلقہ تحاریر