گلوکارہ آئمہ بیگ بڑے حادثے سے بال بال بچ گئیں
گلوکارہ کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر رکھی فائر فلیم مشین سے نکلنے والے شعلوں کی زد میں آگئیں،کوئی نقصان نہیں ہوا
پاکستان کی خوبرو گلوکارہ آئمہ بیگ بڑے حادثے سے بال بال بچ گئیں۔گلوکارہ کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر رکھی فائر فلیم مشین سے نکلنے والے شعلوں کی زد میں آگئیں ۔
انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ایک وڈیو میں گلوکارہ آئمہ بیگ کو علی ظفر کی فلم تیفا ان ٹرابل کے گانے آئٹم نمبر کے بول گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
آئمہ بیگ 2021 میں پاکستان کی سب سے زیادہ اسٹریم کی جانے والی خاتون فنکارہ
View this post on Instagram
آئمہ بیگ جوں ہی گانا گاتے ہوئے اسٹیج پر آگے کی جانب بڑھیں اسٹیج پر رکھی فائر فلیم مشین سے اچانک ایک خطرناک شعلہ بلند ہوا اور گلوکارہ اپنا چہرہ بچاتے ہوئے فوری طور پر پیچھے ہٹ گئیں۔
آل پاکستان ڈرامہ پیچ آفیشل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ نے شیئرکردہ وڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ آئمہ بیگ لائیو کنسرٹ کے دوران حادثے سے بال بال بچیں،وہ الحمدللہ محفوظ ہیں۔
انسٹاگرام صارفین نے وڈیو پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ایک صارف نے گلوکارہ کو صدقہ دینے کا مشورہ دے دیا تو ایک نے لکھا کہ ا ن کے ستارے گردش میں ہیں۔کچھ صارفین گلوکارہ کو وعظ و نصیحتیں کرتے بھی نظر آئے۔ایک صارف نے اس حادثے کو اللہ کی طرف سے کیا گیا اشارہ قرار دیا تو ایک اور صارف نے آئمہ بیگ کو جہنم کی آگ یاد دلادی۔