کورونا سندھ میں ایک بار پھر سر اٹھانے لگا: لاک ڈاؤن کا خطرہ منڈلانے لگا
واضح رہے کہ پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار سے زیادہ کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، زیادہ تر کیسز کا تعلق کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سے ہے۔
سندھ میں کورونا کی پانچویں لہر کے خدشے کے پیش نظر سخت پابندیوں اور لاک ڈاؤن کے سائے منڈلانے لگے ہیں، اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کل صبح 11 بجے کورونا ٹاسک فورس کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق کورونا کی نئی لہر کے خدشے کے پیش نظر سندھ بھر میں کاروباری اوقات کار صبح 6 سے شام 5 بجے کرنے کی تجویز ہے جبکہ جمعہ ،ہفتہ اور اتوار مکمل کاروبار بند رکھنے کی تجویز بھی زیر غور آئے گی۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان میں ایڈز تیزی سے پھیل رہا ہے، عالمی ادارے کا خوفناک انکشاف
فروری میں کورونا کی پانچویں لہر آسکتی ہے، محکمہ صحت نے خبردار کردیا
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پرائیویٹ اسکولز میں جماعت 1 تا 5 ہفتے میں 2 دن جاری رکھنے کی تجویز دی جائے گی جبکہ جماعت 6 سے 8 ہفتے میں 3 دن کلاسزز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کی تجویز دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق نویں تا بارہویں جماعت کی کلاسز پیر سے جمعہ یعنی ہفتے میں 5 دن جاری رکھنے کی تجویز زیرغور آئی گی۔ ٹیچرز اسٹاف اور طلبہ کے ویکسی نیشن کارڈز چیکنگ کی ذمہ داری اسسٹنٹ کمشنرز کو دینے کی تجویز بھی ہے۔
نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق تمام فیصلے جمعہ کے روز وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں ہونگے۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال
واضح رہے کہ پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان 1000 سے زائد کورونا کی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اسی عرصے کے دوران کورونا سے متاثرہ مزید 5 مریض انتقال کر گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ علامات واضح ہیں کہ پاکستان وائرس کی 5ویں لہر میں داخل ہو چکا ہے اور آنے والے دنوں میں یہ مزید خراب ہوسکتی ہے۔
Statistics 6 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 46,585
Positive Cases: 1085
Positivity %: 2.32%
Deaths :5
Patients on Critical Care: 636— NCOC (@OfficialNcoc) January 6, 2022
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اکتوبر 2021 کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز ہیں۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں 14 اکتوبر 2021 کے بعد پہلی بار 6 جنوری 2022 کو ایک دن میں 1,000 سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 585 کورونا وائرس کے نمونوں کے ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں ملک بھر میں 1,085 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مہلک وائرس سےمتاثرہ 600 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔









