محکمہ انسداد تجاوزات کراچی کی کارروائی، متعدد علاقے تجاوزات سے پاک

بشیر صدیقی ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کا کہنا ہے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت ساتوں اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کے خلاف آپریشنز جاری ہیں۔

ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی کے تین اضلاع میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشنز جاری ہیں جبکہ متعدد مقامات کو بھاری مشینری سے کلیئر کردیا گیا ہے۔

آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی نے کہا ہے کہ ضلع کورنگی میں سیکٹر 51 ڈی سے قبضہ مافیا سے سرکاری رفاعی پلاٹ نمبر 14 کو واگزار کرالیا گیا اور وہاں پر تمام تعمیرات کومسمار کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

دادو : گھر کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ، 2 زخمی

سندھ کے بیراجوں میں پانی کی سطح نچلے درجے پر، کسان پریشان

ضلع وسطی میں دو مقامات پر لیاقت آباد میں فردوس شاپنگ سینٹر کے اطراف چوتھے روز بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہا اور دوکانوں کے سامنے بنائے گئے چبوترے ، سیڑھیوں ، دیواریں سن شیڈ کو مسمار کردیا گیا جبکہ مختلف کی تجاوزات ضبط کر لی گئی ہیں۔

بشیر صدیقی کے مطابق ضلع وسطی میں نارتھ ناظم آباد میں بلاک بی میں سروس روڈ اور فت پاتھ پر بنائے گئے ھوٹل دوکانوں کو مسمار کردیا ہے جبکہ دیگر کچی پکی تجاوزات کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع شرقی میں آج دوسرے روز بھی شاہراہ فیصل ایف ٹی سی برج سے متصل سروس روڈ پر دوکانوں کے سامنے بنائے گئے چبوترے سیڑھیوں دیواریں سن شیڈ کو مسمار کیا جارہا ھے اور مختلف قسم کی تجاوزات کیبن ھوٹل کا سامان کرسیاں میزیں تخت لوھے کے اسٹال پنکچر بنانے کا سامان اور دیگر تجاوزات ضبط کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیموں کے ساتھ علاقہ اسسٹنٹ کمشنر علاقہ پولیس رینجرز اینٹی اینکروچمنٹ پولیس سیٹی وارڈن کے الیکٹرک سوئ گیس اور دیگر اداروں کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود رہیں۔

ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کا کراچی کے ساتوں اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ تحاریر