دادو : گھر کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ، 2 زخمی

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مسلسل بارش کی وجہ سے گھر کی چھت اور دیوار گری جس کی وجہ اموات ہوئی ہیں۔

دادو میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دادو کے علاقے فرحان کالونی کے ایک کچے مکان کی چھت اور دیوار مسلسل بارش کی وجہ سے منہدم ہوگئی ۔ چھت اور دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد موقع پر جان بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ کے بیراجوں میں پانی کی سطح نچلے درجے پر، کسان پریشان

ڈی جی کے ڈی اے کو گرفتار کرنے والا اینٹی کرپشن افسر معطل

حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی ، جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال دادو منتقل کیا۔

جانبحق ہونے والوں کی شناخت  نور محمد سولنگی، منصور، مبین سولنگی کے نام سے ہوئی ہے جانبحق ہونے والوں کے ورثا نے بتایا کے رات کو سوئے ہوئے تھے بارش کے باعث کچے مکان کی چھت اچانک گر گئی جس کے ملبے تلے دب جانے سے جانیں ضائع ہوئی ہیں۔

افسوسناک واقعے کے بعد تاحال حلقہ کے اسمبلی ممبران، ضلع انتظامیہ، دادو میں ہونے کے باوجود بھی جائے وقوع پر نہیں پہنچ سکے۔

ورثاء غریب ہونے کے باعث مرنے والوں کے کفن دفن اور تدفین کے اخراجات برداشت نہیں کرپارہے تھے، جس پر اہل محلہ نے چلتی بارش میں چندہ اکٹھا کر کفن دفن اور تدفین کا بندوبست کیا ۔ اس ساری صورتحال پر سماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر