ایم ایس دھونی کا حارث رؤف کو ٹی شرٹ کا تحفہ
حارث رؤف نے دھونی کو لیجنڈ قرار دیتے ہوئے کہا یہ تحفہ خیر سگالی کے جذبے کے باعث دل جیت رہا ہے
پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی جانب سے ٹی شرٹ کا تحفہ ملنےپر خوش ہوگئے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر تصویر شیئر کردی
پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی جانب سے بھیجی گئی آئی پی ایل ٹیم چنئی سپر کنگز کی ایک شرٹ کی تصویر شیئر کی، حارث رؤف نے کیپشن میں دھونی کو لیجنڈ قرار دیا۔ شرٹ پر موجود نمبر ’7‘ کو واضح کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ یہ آج بھی خیر سگالی کے جذبے کے باعث دل جیت رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
حارث رؤف مایا علی کے ساتھ ڈیٹ کرنے کے خواہشمند
بھارتی میڈیا کی پاکستانی فاسٹ باؤلرز کی تعریف ، بھارتی تلملاگئے
The legend & capt cool @msdhoni has honored me with this beautiful gift his shirt. The "7” still winning hearts through his kind & goodwill gestures. @russcsk specially Thank you so much for kind support. pic.twitter.com/XYpSNKj2Ia
— Haris Rauf (@HarisRauf14) January 7, 2022
حارث رؤف کی جانب سے تصویر شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے شروع کردیئے ہیں ، ایک صارف کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل فرنچائزز اور ہندوستانی لوگ واقعی پاکستانی پیس اٹیک کو آئی پی ایل میں کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ خاص طور پر بابر اعظم ویرات کوہلی کے ساتھ اوپننگ کرتے ہوئے ، شاہین شاہ آفریدی ان دونوں کے خلاف بولنگ کررہے ہوں اور رضوان ممبئی کے لیے اوپننگ کررہے ہوں ، لیکن افسوس کہ مودی سرکار نے ایسا نہیں ہونے دے رہی کیونکہ اگر ایسا ہوگیا تو پھر وہ الیکشن کیسے جیتیں گے؟۔