شیرشاہ نالے پر دھماکے کے باوجود تجاوزات بدستور قائم

اینٹی انکروچمنٹ چند تجاوزات مسمار کرکے باقی چھوڑ گیا، نالہ 1965 سے ہے، مناسب دیکھ بھال ہو تو ایسے واقعات کا تدارک ہوسکتا ہے، شہری۔

19 دسمبر 2021 کو کراچی کے علاقے شیرشاہ میں نالے میں گیس بھرنے سے زوردار دھماکہ ہوا تھا جس کے بعد 17 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، نالے کے اوپر ایک نجی بینک قائم تھا جو کہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کے نالے یا ٹائمر بم، شیرشاہ کے بعد محمود آباد میں بھی نالے میں دھماکا

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں دھماکہ، 12 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

نیوز 360 کے نمائندے عبدالقادر منگریو نے بتایا کہ گزشتہ روز اسی نالے میں ایک اور دھماکہ ہوا لیکن اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

نمائندہ نیوز 360 نے بتایا کہ اسی نالے پر اب تک گھر، دکانیں اور دوسری تجاوزات قائم ہیں اور محکمہ انسداد تجاوزات غیرقانونی تعمیرات گرانے میں سست روی سے کام لے رہا ہے۔

نمائندہ سے بات کرتے ہوئے شہری کا کہنا تھا کہ نالے پر گھر قائم نہیں ہیں، کمرشل پلازہ ہے، نالہ 1964 یا 1965 سے یہاں پر ہے، اگر شہری اور صوبائی حکومت نالے کی دیکھ بھال کریں تو اس قسم کے واقعات سے بچا جا سکتا ہے۔

متعلقہ تحاریر