عدالت نے نوواک جوکووچ کو آسٹریلیا میں قیام کی اجازت دے دی

ٹینس اسٹار کی ملک سے بےدخلی کا فیصلہ کالعدم قرار، سربین کھلاڑی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں شرکت کریں گے۔

سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے آسٹریلوی حکومت کے خلاف ویزا منسوخی کا مقدمہ جیت لیا ہے۔ آسٹریلیا کی عدالت نے حکومت کی جانب سے نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنے فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، عدالت نے ان کے آسٹریلیا میں داخلے کو قانونی قرار دیا ہے۔

اس حکم نامے کے بعد نوواک جوکووچ آسٹریلیا میں قیام کر سکتے ہیں، وہ پچھلے ہفتے سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لیے میلبورن پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

آسٹریلیا نے نمبر ون ٹینس اسٹار جوکوچ کا ویزا منسوخ کردیا، ڈی پورٹ کرنے کافیصلہ

نوواک جوکووچ کے بعد خاتون ٹینس اسٹار بھی آسٹریلیا میں قید

ایئرپورٹ حکام نے انہیں کورونا ویکسین سے حاصل استثنیٰ اور غلط ویزے کی بنیاد پر داخلے سے روکتے ہوئے ملک سے بےدخل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس سلسلے میں آسٹریلیا کے وزیراعظم نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ قانون سب کے لیے ایک ہے۔

حکومتی فیصلے کے خلاف جوکووچ نے عدالت سے رجوع کیا اور ان کے ویزا کی منسوخی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔

آسٹریلین اوپن کا آغاز 17 جنوری سے میلبورن میں ہو رہا ہے، سربیا کے صدر نے اپنے کھلاڑی کے ساتھ اس سلوک کی مذمت کی تھی۔

یاد رہے کہ جوکووچ 9 مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں اور اگر ایک اور مرتبہ یہ ٹائٹل جیت لیا تو وہ مردوں کے سب سے کامیاب کھلآڑی ہوں گے۔

متعلقہ تحاریر