پی ایس ایل 7 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

ایونٹ کا پہلا میچ 27 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا، کم سے کم ٹکٹ 500 اور زیادہ سے زیادہ 3000 روپے کا ہے۔

پی ایس ایل سیزن 7 کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگئی ہے، ایونٹ کا پہلا میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان 27 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل 7 کے تمام میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے، پی سی بی کی طرف سے ٹکٹ کی قیمتوں کا اعلان ہوتے ہی شائقین کرکٹ نے آن لائن ٹکٹ خریدنا شروع کر دئیے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل سیزن: پی سی بی کا پی ٹی وی اور اے آر وائی کے کنسوریشم سے معاہدہ

وکلا نے پی ایس ایل میچز کی نشریات کیلیے معاہدہ قانون کے مطابق قرار دے دیا

کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 500 اور زیادہ سے زیادہ 3000 روپے مقرر کی گئی ہے۔

آن لائن ٹکٹ خریدنے کے لیے صارف کو شناختی کارڈ اور موبائل نمبر درج کرنا ہوگا جس کے بعد موبائل فون پر ٹوکن نمبر ارسال کر دیا جائے گا۔

یہ ٹوکن نمبر کسی بھی ایزی پیسہ یا جاز کیس کو دکھا کر ٹکٹ کی رقم ادا کی جائے گی۔

لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز میں میچ دیکھنے کے لیے شائقین کو اجازت دے دی گئی ہے اور اس مرتبہ ایسا نہیں کہ اسٹیڈیم کو صرف 50 فیصد تماشائیوں کے داخلے کی اجازت ہو۔

متعلقہ تحاریر