نیپرا نے صارفین پر بجلی گرا دی، بجلی فی یونٹ 4 روپے 30 پیسے مہنگی
دریں اثنا، یہ بھی توقع ہے کہ حکومت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرے گی۔
جمعرات کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔
مہنگائی اور ٹیکسوں سے تنگ حال عوام اب فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے بوجھ تلے مزید دب جائیں گے۔ پاکستانی عوام پر نیپرا نے بجلی گرا دی ہے اور اب عوام کو مزید ایک ماہ مہنگی بجلی کے جھٹکے لگیں گے۔ جاری ایک نوٹیفیکیشن کے مطاق نیپرا نے بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان کی معیشت میں حیران کن بہتری، ورلڈ بینک کی رپورٹ جاری
نیپرا کا بڑا فیصلہ، KEصارفین کیلیے بجلی کا فی یونٹ 12.96 روپے مقرر
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں کیا گیا ہے۔ صارفین جنوری کے بجلی کے بلوں میں چارجز ادا کریں گے۔ بجلی کے بلوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
مذکورہ اضافے کے ذریعے نیپرا اربوں روپے صارفین سے اضافی وصول کریگا۔
دریں اثنا، یہ بھی توقع ہے کہ حکومت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرول 150 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔ آئل مارکیٹنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 جنوری سے پیٹرول کی قیمت 6 روپے 50 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 6 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان ہے۔