برطانوی میگزین کے سرورق پر پہلی بار خواجہ سرا کی تصویر شائع

کاسموپولیٹن میگزین کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر خواجہ سرا منرو برگڈورف کا انٹرویو شائع کیا گیا ہے، خواجہ سراؤں کو بولنے کی اجازت دینا ہوگی، منرو برگڈورف۔

برطانوی ماڈل منرو برگڈورف پہلی خواجہ سرا خاتون ہیں جن کی تصویر کاسموپولیٹن میگزین نے اپنے سرورق ‘cover’ پر شائع کی ہے۔ منرو نے یہ بات اپنے انسٹاگرام پر بتائی۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے یقین نہیں ہو رہا کہ میں یہ لکھ رہی ہوں، یہ بتاتے ہوئے پرجوش سے زیادہ اچھی کیفیت میں ہوں کہ کاسموپولیٹن یوکے کی 50 ویں سالگرہ کے شمارے میں میری تصویر سرورق پر شائع کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جنرل بپن راوت کی حادثاتی موت کے بعد مودی نے بکتربند مرسیڈیز لے لی

زیادتی کے مجرم کو نامرد بنانے کا قانون منظور

انہوں نے بتایا کہ 50 سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی خواجہ سرا خاتون کی تصویر کو سرورق بنایا گیا ہے۔

برگڈورف میگزین کے فروری اور مارچ کے شمارے کے نظر آئیں گی جو کہ 21 جنوری سے فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔

اس کے ساتھ ہی Cosmopolitan UK کی اشاعت کو 50 برس مکمل ہو جائیں گے۔ میگزین سے بات کرتے ہوئے برگڈورف کا کہنا تھا کہ وہ اب تک یقین نہیں کر پا رہی ہیں کہ انہیں سرورق پر شامل کیا گیا ہے۔

اس شمارے میں، 34 سالہ خاتون نے اپنی جنسیت پر سوال اٹھانے والے لوگوں کی رہنمائی کی ہے، انہوں نے کہا کہ جب مجھ میں تبدیلی شروع ہوئی تو مجھ پر بہت دباؤ تھا کہ میں وہ بنوں جیسا کہ ہمارا معاشرہ ایک عورت کو دیکھنا چاہتا ہے۔

کاش مجھے کوئی یہ بتانے والا ہوتا ہے چاہے میں جیسے بھی کپڑے پہنوں، جیسی بھی نظر آؤں، چاہے میں میک اپ کروں یا نہ کروں، میں عورت ہی رہوں گی۔

انٹرویو میں برگڈورف نے کہا کہ دنیا میں اور عام گفتگو میں خواجہ سراؤں پر بات ہونی چاہیے، ہم ان لوگوں سے رائے لے کر خواجہ سراؤں کے مسائل نہیں سمجھ سکتے جو کہ خواجہ سرا نہیں، اس کے لیے ہمیں خواجہ سراؤں کو بولنے کی اجازت دینا ہوگی۔

متعلقہ تحاریر