اشتہاری مجرم کو ٹی وی پروگرام میں مدعو کرنے پر پیمرا کارروائی کرے گا؟

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو چینل 24 نے اپنے پروگرام میں معیشت کی صوررتحال پر گفتگو کیلیے مدعو کیا، انہیں عدالت اشتہاری مجرم قرار دے چکی ہے۔

پاکستان کی عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری قرار دے رکھا ہے لیکن دو روز پہلے ایک نجی ٹی وی چینل نے انہیں اپنے پروگرام میں مدعو کیا۔

نجی ٹی وی چینل 24 نیوز نے اپنے پروگرام ڈی این اے میں ملکی معیشت کی تازہ صورتحال پر تجزیئے کے لیے اسحاق ڈار کو لندن سے براہ راست مدعو کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

سیشن عدالت لاہور سے اداکارہ عائشہ ثناء اشتہاری قرار

اشتہاریوں کے مدعی ہم پیشہ ساتھیوں کے لیےخاموش

کیا پیمرا چینل 24 کے خلاف کارروائی کرے گا کہ انہوں نے ایک اشتہاری مجرم کو کس طرح ٹی وی پروگرام میں ‘تجزیہ’ پیش کرنے کے لیے بلایا؟

ایک اشتہاری مجرم جس کی گرفتاری کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے پریشان بیٹھے ہیں اور مستقل اس بات پر سوچ بچار چلتی رہتی ہے کہ کس طرح ان کو پاکستان واپس لا کر کیس چلایا جائے، وہ شخص ٹی وی پر بیٹھا ملکی معاشی صورتحال پر اپنے خیالات پیش کر رہا ہے۔

پیمرا کو چاہیے کہ قانون کی اس خلاف ورزی پر چینل 24 پر سخت جرمانہ کرے تاکہ آئندہ کوئی ٹی وی چینل کسی اشتہاری اور مفرور مجرم کو اپنے پینل میں شریک نہ کرے۔

اسحاق ڈار وہ وزیر خزانہ ہیں جنہوں نے ٹیکس سے بچنے کے لیے اپنے بیٹے کو دی گئی 50 کروڑ کی رقم کو قرضِ حسنہ قرار دیا تھا۔

اس کے علاوہ لاہور میں ان کی کوٹھی کو عدالتی حکم پر بحق سرکار ضبط کر کے پناہ گاہ دیا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر