لاہور کے علاقے گجومتہ میں خاتون ڈاکٹر سمیت 4 افراد قتل
وزیراعلیٰ پنجاب نے قتل کی لرزہ خیز واردات کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
لاہور کے علاقے گجومتہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے، جہاں میں ایک خاتون ڈاکٹر سمیت چار افراد کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گجومتہ سے ایک خاتون ڈاکٹر سمیت دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کی لاش برآمدہوئی ہے۔ چاروں افراد کو گولیاں مار کرکے قتل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اسلام آباد پولیس پر دہشتگردوں کا حملہ، 1 اہلکار جاں بحق، 2 دہشتگرد ہلاک
زینب الرٹ بل منظور، بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش بالائی منزل سے ملی ہے جبکہ بچوں کی لاشیں زیریں منزل سے ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتولین میں 45 سالہ ڈاکٹر ناہید ، 22 سالہ بیٹا ، 15 سالہ اور 17 سالہ بیٹیاں شامل ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
پولیس کے مطابق چاروں افراد کو نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر گولیاں ماریں اور فرار ہو گئے ہیں۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے فرانزک لیب کو روانہ کردیے گئے ہیں، جبکہ محلہ داروں سے بھی اس حوالے سے تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈاکٹر سمیت قتل ہونے والی فیملی کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایات کی ہیں۔









