آئمہ بیگ کو ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانا مہنگا پڑگیا،اثاثے منجمد
گلورہ ایف بی آر کی ساڑھے 8کروڑ کی نادہندہ ہیں،منجمد کیے جانے سے قبل آئمہ بیگ نے ڈھائی کروڑ روپے نکال کر اکاؤنٹس خالی کردیے

گلوکارہ آئمہ بیگ کو ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانا مہنگا پڑگیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو ( ایف بی آر ) نے نوٹس جاری کرنے کے اگلے ہی روز گلوکارہ کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق گلوکارہ انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کی ساڑھے 8 کروڑ کی نادہندہ ہیں تاہم ایف بی آر کو آئمہ بیگ کے بینک اکاؤ نٹس سے ریکوری نہیں ہوسکی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
گلوکارہ آئمہ بیگ بڑے حادثے سے بال بال بچ گئیں
پی ایس ایل کے نئے ترانے میں عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کی انٹری
View this post on Instagram
ذرائع ابلاغ کے مطابق آئمہ بیگ نے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جانے سے قبل ڈھائی کروڑ روپے سے زائد رقم نکلوا کر اکاؤنٹس خالی کردیے ہیں۔ جس پر ایف بی آر حکام حیران رہ گئے۔ ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ ایف بی آر نے آئمہ بیگ کی گاڑیاں ضبط کرنے کے لیے کارروائی شروع کررکھی ہے۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل ایف بی آر نے انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پرآئمہ بیگ کو نوٹس جاری کیا تھا، ایف بی آر کے مطابق آئمہ نے 2018،2019اور 2020 کا انکم ٹیکس جمع نہیں کروایا۔









