بابر اعظم آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم کی کپتانی بھی کریں گے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تینوں فارمیٹس کی کرکٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا جس میں بابر اعظم ون ڈے اور ٹی 20 کے کپتان مقرر کیے گئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقرر کر دیا ہے، اس ٹیم میں فخر زمان بھی شامل ہوں گے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا ہے جس میں مینز ون ڈے ٹیم کے لیے بابر اعظم کو کپتان کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بابراعظم آئی سی سی ٹی20 ٹیم آف دی ایئر کے کپتان، بھارتی کھلاڑیوں کی چھٹی
2021کے بہترین کھلاڑیوں کیلئے پی سی بی کا 15، 15 لاکھ روپے کا انعام
اس سے قبل بابر اعظم کو آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا کپتان بھی مقرر کیا گیا تھا۔
بین الاقوامی ٹیسٹ ٹیم میں تین پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں فواد عالم، حسن علی اور شاہین آفریدی بھی شامل ہیں۔
دوسری طرف آئی سی سی مینز ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم میں محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔









