کورونا وائرس، امریکی کمپنی کی دوائی 105 ممالک کو سستے داموں ملے گی

مرک کمپنی نے اقوام متحدہ سے معاہدہ کیا ہے کہ وہ اپنی دوائی کی نقل کرنے والوں سے رائلٹی وصول نہیں کرے گی، 30 کمپنیاں نقل بنائیں گی۔

ایشیا، افریقہ اور مشرقی وسطیٰ کی 30 ادویات ساز کمپنیز ‘مرک کمپنی’ کی کورونا وائرس سے نمٹنے والی دوائی سستے داموں تیار کریں گی، یہ اقدام اقوام متحدہ کے تحت کیا جارہا ہے تاکہ غریب اقوام کو کورونا سے لڑنے میں مدد کیلیے دوائی مل سکے۔

اس سے قبل مرک کمپنی نے دوسری کمپنیز کو اپنی اینٹی وائرل ٹیبلٹ مولنوپیراویر بنانے کی اجازت دے کر ادویات ساز شعبے میں ایک مثال قائم کی تھی کیونکہ عام طور پر کمپنیز اپنی مصنوعات کے مالکانہ حقوق کسی دوسری کمپنی کو نہیں دیتیں۔

یہ بھی پڑھیے

کورونا کے علاج کیلیے جڑی بوٹیوں سے دوائی تیار، پاکستان میں تجربہ کامیاب

کراچی میں اومی کرون کے سائے میں آج سے ایٹ فیسٹیول کا انعقاد

اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ میڈیسنز پیٹنٹ پول اور مرک کمپنی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق جب تک عالمی وبا ختم نہیں ہوجاتی تب تک امریکی کمپنی اپنی دوائی کی کم قیمت پر فروخت کیلیے کوئی رائلٹی وصول نہیں کرے گی۔

ایم پی پی کے مطابق اس معاہدے کے بعد کورونا کی سستی گولی 105 ترقی پذیر ممالک میں تقسیم کی جاسکے گی۔

نئے معاہدے کے تحت بھارت، چین اور افریقہ، ایشیا اور مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والی 27 دواساز کمپنیز مرک کمپنی کے جیسی کورونا ٹیبلٹ تیار کریں گی۔

متعلقہ تحاریر