قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے وزیراعظم بھی خوش
ثنا فاطمہ، بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی کے سالانہ ایوارڈز اپنے نام کیے، عمران خان نے تعریفی ٹویٹ کردی۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کے اسٹار کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فاطمہ ثنا، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان اور بابر اعظم کی تعریف کی۔
Congratulations to our cricket stars. You have made us proud. pic.twitter.com/M2phySIItZ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 24, 2022
وزیراعظم نے کہا کہ آپ نے ہم سب کے سر فخر سے بلند کر دیئے۔ یاد رہے کہ چاروں کھلاڑیوں کو آئی سی سی نے سالانہ ایوارڈز تفویض کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
بابر اعظم آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم کی کپتانی بھی کریں گے
2021کے بہترین کھلاڑیوں کیلئے پی سی بی کا 15، 15 لاکھ روپے کا انعام
فاطمہ ثنا نے آئی سی سی ایمرجنگ ویمن کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا ہے جبکہ بابر اعظم ون ڈے میں کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے ہیں۔
محمد رضوان کو ٹی 20 کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تو شاہین شاہ آفریدی تینوں فارمیٹس میں بہترین بالنگ کی وجہ سے سال کے بہترین کرکٹر قرار دیئے گئے۔









