کراچی، سابق میونسپل کمشنر گھر سے گرفتار، سونے کی اینٹیں برآمد

کورنگی کے سابق میونسپل کمشنر کے گھر سے 7 کروڑ نقد، سونے کی اینٹیں، سکے، ڈالرز، درہم اور ریال بھی برآمد کیے گئے، دو ساتھی بھی گرفتار۔

نیب راولپنڈی کی کراچی میں بڑی کارروائی، سابق میونسپل کمشنر کورنگی مسرور میمن دو ساتھیوں اور بھاری خزانے سمیت گرفتار، اکاؤنٹ آفیسر وکاش اور آڈٹ آفیسر دھرم ویر کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

آپریشن میں کئی ملین کی ٹی ٹی کی رسیدیں بھی نیب کے ہاتھ لگ گئیں، نیب نے سات کروڑ روپے نقد کیش برآمد کر لیا، سونے کی اینٹیں، سکے، ڈالرز، درہم اور ریال بھی برآمد کر لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے

54 ارب روپے کی منی لانڈرنگ، حیسکول کے بانی گرفتار

نسلہ ٹاور کیس میں اہم پیش رفت، سندھی مسلم سوسائٹی کے سابق اعزازی سیکریٹری گرفتار

برآمد کی گئی رقم کو گننے کیلئے نیب کو مشینیں استعمال کرنا پڑ گئیں، نیب کے مطابق کورنگی میونسپل کارپوریشن کے لئے آئل خریداری اور دیگر امور میں کرپشن کی گئی۔

رشوت لے کر ٹھیکے دیئے جاتے تھے، کم آئل لے کر زیادہ کی رسیدیں کاٹی جاتی تھیں، نیب کا کہنا ہے کہ رقوم جعلی اکاؤنٹس میں ڈالی گئیں اور بیرون ملک بھی منتقل ہوئیں۔

ملزمان کا راہداری ریمانڈ حاصل کرکے راولپنڈی منتقل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے ضلع گورنگی کے ڈپٹی کمشنر کے گھر چھاپہ مارا تھا۔

 

متعلقہ تحاریر