لاہور ہائیکورٹ، جج صاحبان عدالت میں سالگرہ کا کیک کاٹیں گے

ایڈیشنل رجسٹرار کی طرف سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق حاضر سروس جج صاحبان عدالت میں موجود ہوئے تو چائے کے وقفے میں سالگرہ منائی جائیگی۔

لاہور ہائیکورٹ کے تمام حاضر سروس جج صاحبان کی سالگرہ باقاعدہ طور پر عدالت میں منائی جائے گی، ایڈیشنل رجسٹرار کی جانب سے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

22 جنوری کو لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار اسد حفیظ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق تمام حاضر سروس معزز جج صاحبان کی سالگرہ عدالتی اوقات میں ہونے والے چائے کے وقفے کے دوران منائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

بختاور بھٹو کی 32 ویں سالگرہ پر انسٹاگرام کیلیے دلچسپ ویڈیو

جسٹس عائشہ ملک نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کے طور پر حلف اٹھا لیا

اگر سالگرہ والے جج عدالت میں موجود ہوئے تو یہ مختصر جشن ججز کامن روم میں منایا جائے گا۔

ججز کی سالگرہ عدالت میں منانے سے متعلق یہ سرکلر ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے جاری کیا گیا اور اس کی کاپی کئی عدالتی شخصیات کو بھیج دی گئی ہے۔

چیف جسٹس کے سیکرٹری، تمام ایڈیشنل رجسٹرارز، ججز کے پرائیوٹ سیکرٹریز، ڈپٹی رجسٹرار اور لاہور، بہاولپور، ملتان اور راولپنڈی بینچز کے سینئر ایڈیشنل رجسٹرارز کو بھیج دی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر