وزارت خزانہ نے مہنگائی میں اضافے کا اعتراف کرلیا

معیشت پر رپورٹ جاری، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 9 ارب ڈالر کا اضافہ، برآمدات، درآمدات، ایف بی آر محصولات میں اضافہ۔

ملک میں مہنگائی کی شرح 12.3 فیصد ہوگئی، وزارت خزانہ نے اعتراف کرلیا، ،رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دیگر ممالک کی طرح مہنگائی کا راج برقرار رہے گا۔

ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق ملکی درآمدات 59.9 فیصد اضافے سے 36.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جولائی تا دسمبر کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 9.1 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

ٹیلی کام کمپنیز کا منی بجٹ میں ٹیکسز میں اضافے پر تحفظات کا اظہار

منی بجٹ کے بعد حکومت کا نئے سال کا پہلا تحفہ ، پیٹرول 4 روپے فی لیٹر مہنگا

وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دیگر ممالک کی طرح مہنگائی کا راج برقرار ہے، مہنگائی کی شرح 12.3 فیصد ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق برآمدات سمیت درآمدات، ایف بی آر محصولات اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے،  وزارت خزانہ کے مطابق برآمدات، درآمدات، ایف بی آر محصولات، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پہلے 6 ماہ میں ترسیلات زر 11.3 فیصد اضافے سے 15.8 ارب ڈالر رہیں، ملکی برآمدات 29 فیصد اضافے سے 15.2 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں جبکہ ملکی درآمدات 56.9 فیصد اضافے سے 36.4 ارب ڈالر ہو گئیں۔

رپورٹ جولائی تا دسمبر کرنٹ اکاونٹ خسارہ 9.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 20.7 فیصد اضافے سے 1.05 بلین ڈالر رہی، زر مبادلہ ذخائر جنوری کے تیسرے ہفتے تک 22.352 ارب ڈالر ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16 ارب 6 کروڑ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے 6.29 ارب ڈالر رہے، جولائی تا نومبرکے دوران ایف بی آر کا ٹیکس ریونیو 32.5 فیصد اضافے سے 2920 ارب روپے رہا۔

متعلقہ تحاریر