بی جے پی کا پاکستان مخالف جنون

بی جے پی کے رہنما نے حال ہی میں کہا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا شہر 'کراچی' ایک دن ہندوستان کا حصہ ہوگا

انڈیا میں مودی حکومت نے ایک جانب تو انتہا پسندی اور نسلی تعاصب کو نئی اونچائیاں عطا کی ہیں۔ دوسری جانب نئے نئے پاکستان مخالف بیانات دینے کا سلسلہ جاری ہے جن کو عقل قبول ہی نا کرپائے۔

یہ بیانات حکمران جماعت بی جے پی کے مختلف رہنماؤں کی جانب سے دیے جا رہے ہیں۔

حال ہی میں بی جے پی کے رہنما دیویندر فڑنویس نے کہا تھا کہ کراچی (جو پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے) ایک دن انڈیا کا حصہ بن جائے گا۔

دیویندر فڑنویس
TheIndianExpress

حال ہی میں انڈیا کی انتہا پسند جماعت شیو سینا نے مٹھائی کی ایک دکان کے مالک سے کہا تھا کہ وہ اپنی دکان ‘کراچی سوئٹس’ میں سے ‘کراچی’ کا لفظ نکال دے۔

جب میڈیا نے اِس بارے میں حکومتی عہدیداروں سے سوال کیا تو دیوندر فڑنویس نے بیان دیا کے کیا ہوا کراچی کا لفظ نکال دیا تو ہم پورا کراچی ساتھ ملا لیں گے۔

اِس کے برعکس پاکستان میں بومبے بیکری، بمبئی بریانی، دہلی سوئٹس اورراجستھانی کپڑے عام طور پر استعمال کیے جاتے ہیں۔ بلکہ بمبئی بریانی مصالہ تو بازار میں باقاعدہ نام سے فروخت کیا جاتا ہے۔

پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ بمبئی نام کی کسی شہ کو استعمال کرنے سے اُن کی پاکستان سے محبت اور وفاداری پر کوئی حرف نہیں آتا ہے۔

دہشتگردی کے واقعات ہوں یا کوئی اور حادثہ، انڈیا میں پاکستان کو مورد الزام ٹہرانے کے لیے بیان بازی عام بات ہے۔

مودی حکومت میں پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے کو ووٹ حاصل کرنے کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

خاص طور پر نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے انڈیا کا سیکولر چہرہ داغدار ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

”ہمیں کراچی سے نفرت ہے نام تبدیل کرو‘‘

انڈیا میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کو انتہا پسندوں کے مطالبات نہ ماننے کی وجہ سے امتیازی سلوک اور تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دہلی سوئیٹس

پاکستان کے شہر حیدرآباد میں ‘بمبئی بیکری’ بھی موجود ہے۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر ‘کراچی’ میں بنارس اور ‘دہلی کالونی’ بھی ہے۔ اس کے علاوہ لاہور میں ‘دہلی گیٹ’ بھی موجود ہے۔

بی جے پی کے لیڈرنے یقینی طور پر سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے اس طرح کا بیان دیا ہے۔ لیکن ایسے بیانات دونوں ممالک کے درمیان پہلےسے کشیدہ تعلقات میں مزید تناؤ پیدا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

انڈیا تکنیکی کسادبازاری کا شکار

متعلقہ تحاریر