آئی سی سی کا ایوارڈ آف دا ڈیکیڈ متعارف کرانے کا اعلان

آئی سی سی نے اِس ایوارڈ کیٹیگری کے بارے میں مزید تفصیلات عام نہیں کی ہیں لیکن بظاہر یہ پوری دہائی کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کو دیا جائے گا۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ ‘ایوارڈ آف دا ڈیکیڈ’ کے نام سے ایک نیا اعزاز متعارف کروا رہا ہے۔

آئی سی سی نے اِس ایوارڈ کیٹیگری کے بارے میں مزید تفصیلات عام نہیں کی ہیں لیکن بظاہر یہ پوری دہائی کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کو دیا جائے گا۔

آئی سی سی نے یہ بات اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے عام کی ہے۔

کرکٹ کے شائقین نے اِس ٹوئٹ کے بعد ایوارڈ کے لیے اپنی سمجھ میں موزوں کھلاڑیوں کے نام اوراعدادوشمار شیئر کرنا شروع کردیئے ہیں جنہوں نے مختلف دہائیوں کے دوران شاندار کھیل پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیے

بلے کے ساتھ اور اُس کے بغیر سپر اسٹار

کراچی میں سائیکلنگ چیمپئن شب کا انعقاد

آئی سی سی کے ایوارڈز سالانہ بنیاد پر منعقد ہوتے ہیں جن میں گزشتہ 12 ماہ کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی پر ایوارڈز دیئے جاتے ہیں۔

 البتہ کرکٹ کے شائقین متجسس ہیں کہ اِس نئے ایوارڈ کو جیتنے والے کھلاڑی کا انتخاب کیسے کیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر